مہرخبـررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ کي سرحد پراسرائيل اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والي جھڑپ ميں ايک اسرائيلي فوجي ہلاک جبکہ ايک فلسطيني شہید ہوگياہے.اسرائيلي فوجي ذرائع کي جانب سے جاري بيان کے مطابق جمعہ کے صبح ہونے والي جھڑپ ميں ايک اسرائيلي فوجي ہلاک ہوا ہے.بيان ميں کہا گيا ہے کہ ايک فلسطيني نے جنوبي غزہ کي پٹي سے اسرائيل ميں داخل ہونے کي کوشش اور اسرائيلي فوجيوں پر فائرنگ کردي ،جوابي فائرنگ ميں حملہ آور مارا گيا جبکہ دوطرفہ فائرنگ کے نتيجے ميں ايک اسرائيل فوجي بھي ہلاک ہوا ہے.
مہر نیوز/ 1 جون /2012 ء : غزہ کي سرحد پراسرائيل اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والي جھڑپ ميں ايک اسرائيلي فوجي ہلاک جبکہ ايک فلسطيني شہید ہوگياہے.
News ID 1617231
آپ کا تبصرہ